کراچی:سندھ بھر میں کورونا وبا کی چوتھی لہرکے پیش نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھل گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر بند ہونے والے تعلیمی ادارے کھل گئے ۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صرف وہ تعلیمی ادارے ہی کھلیں گے جہاں کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ مکمل طورپرویکسی نیشن کرواچکا ہوگا، تعلیمی ادارے ہفتے میں 6 روز کھولے جائیں گے، طلبہ کو تین روز 50 فیصد حاضری کے فارمولے کے تحت بلایا جائے گا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اسکولوں میں جمع کروانا ہوں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر 16 جولائی کو سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔