سعوی عرب میں مکّہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے ہوشرُبا مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔
ان دلچسپ تصاویر کو ٹوئٹر پر حرمین شریفین نامی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی مکّہ کلاک ٹاور کے ٹاپ کو چھوتی ہے جو کہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منظر ہے۔