کراچی:شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کے زیراہتمام ٹرائنگولر فٹبال سیریز ہیپی ڈیل میموریل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر4 پر کھیلے گئے میچ میں شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد نے خلیق میموریل فتبال کلب کو2-4 کے مارجن سے ہرا کر3 قیمتی پوائنٹ سمیٹ لیے۔
فاتح ٹیم کے انور سعید نے2،شبیر نوازاور انعام نے ایک ایک گول داغا۔مخالف ٹیم کے محمد ادریس نے دو گول اسکورکیے۔اے این پی مجاہد کالونی وارڈ کے صدر سعید خان مہمان خصوصی تھے،اس موقع پر سینئر نائب صدر عطا اللہ خان،جنرل سیکریٹری سرتاج خان،ترجمان نعمان خان،کارکن،فیصل،شان علی، حسین،شاہ فیصل فٹبال کلب کے صدر لالہ اورنگ زیب،حاجی اسماعیل،متین خان، بختیاز احمد،سرفراز اور دیگر مہمان نان گرامی بھی موجود تھے۔میچ کے ریفری اختر نواز تھے جبکہ میچ کمشنر دانش خان تھے۔