زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا۔فائل فوٹو
زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپہ مارا گیا۔فائل فوٹو

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔11دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان  سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس  نے مستونگ کے علاقہ میں آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گردے مارے گئے۔مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔