کابل:امریکی فوج ایئرپورٹ پر رہ جانے73 طیاروں اور70 مسلح گاڑیوں،27 ہموی گاڑیوں اوراسلحے کو ناکارہ بنا گئی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے یہ یقینی بنایا ہے کہ وہ انخلا سے قبل کابل ایئرپورٹ پر چھوڑ جانے والے جہاز اور مسلح گاڑیوں کو ناکارہ بنا جائے۔
مشن کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کا کہنا تھا کہ فوجی دستوں نے 73 طیاروں اور 70مسلح گاڑیوں اور27 ہموی گاڑیوں کو ’غیر مسلح اور ناکارہ‘ بنایا تاکہ طالبان انھیں استعمال نہ کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ طیارے دوبارہ کبھی اڑ نہیں سکیں گے، انھیں کبھی کوئی اوراستعمال نہیں کر سکتا۔‘
لاس اینجلس ٹائمز کے ایک رپورٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان کابل ایئرپورٹ کے ایک ہنگر میں داخل ہو کر امریکی طیارے کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔
#Taliban fighters enter a hangar in #Kabul Airport and examine #chinook helicopters after #US leaves #Afghanistan. pic.twitter.com/flJx0cLf0p
— Nabih (@nabihbulos) August 30, 2021
امریکہ نے ایئرپورٹ پر رہ جانے والے ایک ہائی ٹیک راکٹ دفاعی نظام کو بھی ناکارہ بنایا ۔سی رام نامی یہ دفاعی نظام نے گزشتہ روز شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ کی جانب سے کابل ایئر پورٹ پر فائر کیے جانے والے راکٹوں کو تباہ کیا تھا۔