اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران مریم نواز کی تاخیر سے آمد اور اونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پر برہمی کا اظہارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی۔ مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاخیر سے آمد اوراونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پرعدالت برہم ہوگئی۔
عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے،جسے یہی نہیں پتہ عدالت میں کیسے آتے ہیں اوراس کا تقدس کیا ہے تو اس کی ضمانت خارج کیوں نہ کریں؟۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔