اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس رواں ماہ 8ستمبر کو طلب کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں وکلا کی جانب سے 9 ستمبر کے احتجاجی دھرنے کے اعلان کے بارے فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں ملک کے مختلف شہروں میں جلسوں اور روڈ مارچ کی تاریخوں کا بھی فیصلہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں پی ڈی ایم رہنما 9 ستمبر کو وکلا کے دھرنے میں شرکت کرینگے ،پی ڈی ایم رہنما اوراراکین اسمبلی 12 ستمبر کو صحافیوں کے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے میں بھی شرکت کریںگے۔