بیس رکنی اسکواڈ  طورخم بارڈ کے ذریعے پاکستان پہنچا۔فائل فوٹو
بیس رکنی اسکواڈ  طورخم بارڈ کے ذریعے پاکستان پہنچا۔فائل فوٹو

افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان انڈر19 کی بیس رکنی اسکواڈ  طورخم بارڈ کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے،افغانستان کرکٹ ٹیم طور خم کے راستے پشاور پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کی ٹیم پشاور سے کراچی پہنچے گی جہاں سے ٹیم بنگہ دیش روانہ ہوگی، افغانستان کی ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ سیریز شیڈول ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتطامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان اقتدار کے بعد پہلی سیریز ہے جو افغان ٹیم باہر کھیلنے جائے گی۔

واضح رہے کہ بارڈر پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے کھلاڑیوں کی پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔