لاہور: دانت کٹھے کرنا محاورہ تو سب نے سن رکھا ہے لیکن اس معاملے میں تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سب پر بازی لے گئے وہ الیکٹرانکس سامان کی ایک دکان کا افتتاح کرنے پہنچے جہاں سرخ فیتہ لگا یا گیا تھا اورگلاب کی پلیٹ کیساتھ قینچی پیش کی گئی لیکن قینچی نے فیتہ کاٹنے سے انکار کردیا۔
لیکن اس موقع پر پھرتیلے صوبائی نے بھی ہمت نہیں ہاری اوردانتوں سے ہی فیتے کے بخیے ادھیڑکر رکھ دیےجس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ویڈیو شیئرکرتے ہوئے صوبائی وزیر کے فیس بک پیج پر بتایاگیا کہ ” افتتاح کے وقت قینچی نے فیتہ کاٹنے سے انکار کر دیا تو فیاض الحسن چوہان نے دانتوں سے فیتہ کاٹ کر ریکارڈ قائم کر دیا”۔