لاہور کی ضلع کچہری میں ناراض بیوی نے شوہر عبدالرحمان کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر شوہر نے خودکشی کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا، بیوی کے چھوڑنے کے غم سے خاتون کے شوہر نے کچہری کی چھت سے چھلانگ لگانےکی کوشش کی۔احاطہ عدالت میں موجود لوگوں نے عبد الرحمان کی چھت سے چھلانگ لگانےکی کوشش ناکام بنادی۔اس کے بعد عبدالرحمان احاطہ عدالت میں سر دیواروں میں مارتا رہا۔