لاہور:کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھر میں اسکولزایک ہفتے کیلیے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پنجاب میں کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول 6 روزکے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کے مطابق تمام اسکول 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے لہذا گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔