کراچی:شاہ فیصل فٹبال کلب کے زیراہتمام ہیپی ڈیل اسکول کے گرائونڈ پر جاری ٹرائنگولر فٹبال سیریز کے سلسلے میں 5ستمبر بروزاتوارکو شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباداورشاہ فیصل یوتھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان سر زمین پارٹی کے رہنما عبدالواسع اور خالد یوسف زئی مہمان خصوصی ہوں گے،اس موقع پر مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا جائے گا۔