اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں اضافے کے پیش نظر12ستمبر تک نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر کل سے 12ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ تمام انڈور جم اوراجتماعات بھی 12ستمبر تک بند رہیں گے۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر چھ روز کیلیے تمام نجی و سرکاری اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔