اسلام آباد:ملازمت سے فارغ ہونے پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ملازم نے سپریم کورٹ کے باہرخود سوزی کی کوشش کی ، پولیس نے گرفتارکرکے ماچس،تیل کی بوتل اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کا نام وحید مستوئی ہے اور وہ این ایچ اے میں ملازم ہے جسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
وحید مستوئی نے سپریم کورٹ کے باہر 2 بیٹیوں کے ہمراہ خود کو آگ لگانے کی کوشش کی مگر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں گرفتارکرلیا۔
دوسری جانب وحید مستوئی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ محمکے کی جانب سے نوکری سے نکالے جانے پراس نے ایسا انتہائی اقدام اٹھانے کی کوشش کی۔