مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے لواحقین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مرحوم سید علی گیلانی کے خاندان کے افراد کے خلاف مقدمہ آزادی کے حق میں نعرے لگانے پر درج کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ بڈگام پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج سید علی گیلانی کی میت ان کے اہل خانہ سے چھین کر لے گئی تھی۔
سید علی گیلانی کے اہلخانہ نے ان کی میت پاکستانی پرچم میں لپیٹ رکھی تھی۔