پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ سیریز جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔پاکستانی پہلوان نے فائنل میں یوکرائن کے پہلوان یکوشک کو 0-3 سے شکست دی۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو بھی 0-3 سے شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں ترکی کے ریسلر کو ہرایا تھا۔
اس حوالے سے انعام بٹ کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے چوتھی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے گولڈ میڈل جیتنے پر ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ پیرالمپکس میں حیدر علی اور ورلڈبیچ ریسلنگ میں انعام بٹ کا چیمپئن بننا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونان کے ویزے کے لیے انعام بٹ سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔