اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید61افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید تین ہزار 747 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک بھر میں 57 ہزار 908 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح6.47فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 37 ہزار 311، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 64 ہزار 732، پنجاب میں چار لاکھ ایک ہزار 373، اسلام آباد میں ایک لاکھ 758، بلوچستان میں 32 ہزار 374، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 39 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چھ ہزار 955، خیبرپختونخوا پانچہزار 87، اسلام آباد 873، گلگت بلتستان 175، بلوچستان میں 340 اور آزاد کشمیر میں 706 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔