امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ۔5فوجی ہلاک

ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر معمول کے فلائٹ آپریشن پر تھا جس دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

               
September 5, 2021 · اہم خبریں, بام دنیا
ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

امریکی نیوی کا ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا،  امریکی نیوی کی جانب سے منگل کو حادثہ کا شکار ہونیوالے  ملٹری ہیلی کاپٹر  میں سوار پانچ  افراد کو اب مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر معمول کے فلائٹ آپریشن پر تھا جس دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔دوسری جانب حکام امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔