ریاض:سعودی عرب میں پاکستان سمیت 21 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغازکیا گیا ہے، برائٹ اسٹار نامی فوجی مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ امور میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے.
سعودی عرب کی محمد نجیب ملٹری بیس پر سعودی عرب کی قیادت میں پاکستان، امریکہ، انگلینڈ، مصر یونان، اردن سمیت دیگر ممالک کے فوجی دستے پہنچے جہاں برائٹ اسٹار نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہوا، فوجی مشقوں سے قبل تمام ممالک کے فوجی دستوں کو سمینار کے ذریعے فوجی مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.
فوجی مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات کو سیکھنا اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کو تیارکرنا ،میری ٹائم سیکیورٹی کو بڑھانا ،فضائی آپریشنز میں انتظامات کی تربیت اور دشمن کے بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی کھوج اور انہیں تباہ کرنے کی مہارت جیسے کورسز شامل ہیں.