کراچی میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
کراچی میں کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

اندرون سندھ موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ موسلادھار بارش برسانے والا سسٹم ختم ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے اندرون حصوں میں تیز بارش برسانے والا سسٹم اب نہیں رہا جبکہ کراچی کا مطلع آج جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں کہیں کہیں بونداباندی ہوسکتی ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت24.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے ہوا میں نمی کا تناسب85فیصد ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے34ڈگری رہنے کا امکان ہے۔