ترکی میں ایک یو ٹیوب اسٹارنے خود کو ایک تابوت میں دفن کر دیا۔25 سالہ محمد بہجیجک نے اپنے آپ کو ایک تابوت میں دفن کیا جو خاص طور پراس نے اپنے ہی لیے ڈیزائن کیا تھا۔
اپنے 6 گھنٹے کے تجربے کے دوران اس نے ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم کا استعمال کیا۔اس نے اپنے ساتھ ایک آکسیجن سیلنڈر، کیمرے، ریڈیو اور متعدد طبی آلات بھی رکھے تاکہ قبر میں موجودگی کے دوران اس کی صحت کی نگرانی کی جا سکے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بہجیجک نے یہ قدم اپنے فالورز سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لیے اٹھایا۔ وہ وعدہ یہ تھا کہ اگر اس کے سبسکرائبرز کی تعداد مخصوص عدد تک پہنچ جائے گئی تو وہ قبر میں داخل ہو جائے گا۔
تابوت کے ڈیزائن اور اس کی تیاری میں 20،000 ترک لیرا یعنی2،400 امریکی ڈالر صرف ہوئے۔