ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں مزید 50افراد عالمی وبا سے جان بحق ہوگئے ۔فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری. مزید 57افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین ہزار613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26ہزار232 ہو گئی ، ملک بھر میں 11 لاکھ 82 ہزار918افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10لاکھ 64 ہزار319افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔ ملک بھرکے مختلف ہسپتالوں میں 92ہزار367 کورونا کے مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 38ہزار327افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، چھ ہزار960افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ تین لاکھ 82 ہزار648افراد صحتیاب ہوئے ، سندھ میں 48ہزار719مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں چار لاکھ تین ہزار157افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 12 ہزار66افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ، تین لاکھ 64 ہزار776افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ 26ہزار315افراد مختلف ہسپتالوں میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

خیبرپختونخوا کورونا سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا صوبہ ہے ، کے پی کے میں ایک لاکھ 65ہزار200افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ،پانچ ہزار 107افراد جانبر نہ ہو سکے جبکہ ایک لاکھ 52ہزار98 لوگ روبصحت ہوئے ۔ صوبے میں سات ہزار 995 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

اسلام آباد میں ایک لاکھ 956 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 93 ہزار 835 افراد علاج معالجہ کے بعد تندرست ہو گئے جبکہ 874 مہلک وائرس سے زندگی ہار گئے ، چھ ہزار 247 افراد اب بھی زیرعلاج ہیں۔

گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 177 کا انتقال ہوا جبکہ 355 زیر علاج ہیں ۔ بلوچستان میں  32 ہزار 403 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 340 اموات ہوئیں جبکہ 446 ایکٹو کیسز ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 824 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 708 افراد مہلک وائرس کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ، دو ہزار 290 مریض زیر علاج ہیں ۔