گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹرز اور پنج شیر ایئر پورٹ طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔فائل فوٹو
گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹرز اور پنج شیر ایئر پورٹ طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔فائل فوٹو

طالبان نے وادی پنج شیر کو فتح کرلیا

کابل:طالبان نے افغانستان کے آخری صوبے وادی پنج شیر کو فتح کرلیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اتوارکی شب پنج شیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک پر اپنا قبضہ مکمل کرلیا۔ اس وقت گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹرز اور پنج شیر ایئر پورٹ طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔

اس سے قبل طالبان پنج شیر کے تمام اضلاع کو فتح کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بازارک میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا جو طالبان کی فتح کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔

طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ میں پنج شیر کے آخری محاذ پر جھڑپوں کے دوران قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے بھانجے اور مزاحتمی فرنٹ کے ترجمان فہیم دشتی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے ترجمان تھے اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے تھے۔

اس کے علاوہ مزاحمتی قوتوں کے اہم ترین کمانڈر جنرل عبدالودود بھی ہلاک ہوگئے۔ وہ شمالی اتحاد کے سابق رہنما احمد شاہ مسعود کے بھانجے تھے۔