فائل فوٹو
فائل فوٹو

غیرت کے نام پر بہن اوراس کے آشنا پر تیز دھار آلے سے حملہ

قائد اعظم کالونی میں بھائی نے ماموں کے ساتھ مل کرغیرت کے نام پر بہن اوراس کے آشنا پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں آشنا جاں بحق اور بہن کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن قائدآعظم کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے خاتون اور ایک شخص شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ ماجد حسین ولد شفیع حسین اورخاتون کی 20 سالہ گلناز دختر محمد صدیق کے نام سے کی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا ماجد حسین جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون گلنازکی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شیراز ولد محمد صدیق نے اپنے ماموں کے ساتھ مل کرغیرت کے نام پر اپنی بہن اور اس سے محبت کرنے والے ماجد حسین کو ایک ساتھ دیکھ کر طیش میں آکر بغدے سے حملہ کر دیا، پولیس نے موقعے پر پہنچ کر گلنازکے بھائی محمد شیرازاوراس کے ماموں رجب علی کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کرلیا۔