اسلام آباد:ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیے جن کے مطابق20کلوآٹے کاتھیلا 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہوراورلاڑکانہ میں آٹے کاتھیلا 40 روپے تک مہنگا ہوا جبکہ راولپنڈی میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40 رو پے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق گوجرانوالہ میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے تک بڑھی جبکہ ملتان میں آٹے کاتھیلا 60 روپے اور بنوں میں 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔