لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باولنگ کوچ وقار یونس نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے اورکرکٹ بورڈ کو فیصلوں سے آگاہ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ” اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مجھے اپنے اہلخانہ سے دور بائیو سیکیور ماحول میں کافی وقت گزارنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے میں نے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے“۔
وقار یونس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مصباح الحق نے اپنے فیصلے اور مستقبل کے منصوبے مجھے بتائے جس کے بعد میرے لیے مستعفی ہونا سیدھا راستہ تھا کیونکہ ہم نے ایک ساتھ یہ عہدہ سنبھالا تھا اورایک جوڑی کے طور پرکام کیا تھا اوراب ایک ساتھ چھوڑ دیا ہے“۔
دوسری جانب ثقلین مشتاق اورعبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز کے لیے عبوری کوچ کے طور پر ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہوگئے۔مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں مقررکیا گیا تھا اوران کے کنٹریکٹ میں اب بھی ایک سال باقی تھا۔