غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو
غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سماعت  مکمل کرتے ہوئےفیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سماعت کی، سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے سندھ کی صوبائی حکومت آئندہ 18 ماہ تک صوبے میں الیکشن کا انعقاد نہیں چاہتی، صوبائی حکومت کو حکم دیا جائے کہ ہمیں نقشہ جات اور ڈیٹا دیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کراکے الیکشن کا انعقاد کرائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا حکم آگیا تو ہم اس کی تکمیل کرنے کے پابند ہیں،ہم فروری مارچ تک بلدیاتی انتخابات منعقد کرا دیں گے، ہم ٹائم لائن دے رہے ہیں، بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت بھاگ نہیں رہی کیوں کہ ہم بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔

سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا جو فیصلہ ہو گا،اس کا اطلاق سب صوبوں پر ہو گا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔