مزاحتمی فوجیں تاحال پنجشیرکے اسڑیٹجک حصے میں موجود ہیں۔فائل فوٹو
مزاحتمی فوجیں تاحال پنجشیرکے اسڑیٹجک حصے میں موجود ہیں۔فائل فوٹو

احمد مسعود نے طالبان کے خلاف ملگ گیر قومی بغاوت اپیل کردی

افغانستان میں قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے اپنے فیس بک پیج پرایک تازہ آڈیو پیغام میں افغان عوام سے کہا ہے کہ وہ پورے افغانستان میں طالبان کے خلاف ملگ گیر قومی بغاوت شروع کریں۔

اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ مزاحمتی محاذ کی فوجیں تاحال پنجشیر میں ہیں اور طالبان کے خلاف لڑرہی ہیں۔

احمد مسعود نے طالبان پر الزام لگایا کہ اُن کے جنگجوئوں نے پنجشیرکے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روک دی تھی لیکن طالبان جنگجوئوں نے وعدے کی خلاف ورزی کی اور جنگ جاری رکھی۔

احمد مسعود کے مطابق اتوارکو طالبان کے ساتھ لڑائی میں اُن کے خاندان کے کچھ لوگ ہلاک بھی ہوئے۔

تاہم انھوں نے طالبان کے پنجشیر پر مکمل قبضے کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مزاحتمی فوجیں تاحال پنجشیرکے اسڑیٹجک حصے میں موجود ہیں۔

اپنےپیغام میں احمد مسعود نے بین الاقوامی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کو عسکری اور سیاسی طور پر مضبوط اور زیادہ مضبوط ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے اور پہلے سے زیادہ شدت پسند ہیں۔مسعود نے کہا کہ تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی اورمعلوم ہوگا کہ کون سے ممالک افغانوں کے حقیقی دوست ہیں۔

احمد مسعود نے کہا کہ جو لوگ اس وقت طالبان اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ خود کو، اپنے خاندانوں کو،ان کے مستقبل اور آخرت کو تباہ کر رہے ہیں۔‘

اس نے کسی کا نام نہیں لیا ، لیکن ان سے کہا کہ وہ ترمیم کریں اورافغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

احمد مسعود نے یہ کہہ کر اختتام کیا کہ قومی مزاحمتی محاذ جلد ہی اپنے نئے ترجمان کا اعلان کرے گا اورجدوجہد جاری رہے گی۔

واضع رہے کہ گروپ کے سابق ترجمان فہیم دشتی اتوارکو پنجشیر میں طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے تھے۔