لندن:امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان واپس جائیں گے۔ امریکی ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنما نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ امریکی فوجی مستقبل میں افغانستان واپس جائیں گے۔
بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ کرنا پڑے گا کیونکہ (دہشت گردی) کا بہت بڑا خطرہ ہوگا۔
امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ طالبان دور حاضر کے تقاضوں کے خلاف ہیں وہ افغان لوگوں پرایک ایسی حکومت کا تسلط کریں گے جو ہمارے لیے تکلیف کا باعث ہوگی مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ القاعدہ کو محفوظ مقامات مہیا کریں گے جن کا مشن ہے کہ ہمیں مشرق وسطی سے نکال باہر کریں اور وہ ہم پر اس لیے حملہ کریں گے کیونکہ انھیں ہمارا طرز زندگی پسند نہیں۔