رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو
رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، فائل فوٹو

بابراعظم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ سے نا خوش

لاہور:نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم منتخب کیے جانے والے اسکواڈ سے خوش نہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کپتان بابر اعظم کو اسکواڈ میں شامل سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے صاحبزادے اعظم خان اور صہیب مقصود کی شمولیت پر اعتراض ہے ، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کپتان بابر اعظم مذکورہ دونوں کھلاڑیوں کی بجائے فہیم اشرف اور فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت کے حامی تھے ۔

ایک اورنجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلیے منتخب کیے گئے اسکواڈ پر کافی ناخوش ہیں ، بابراعظم نے جن کھلاڑیوں کی سلیکشن کی تھی اسے رمیز راجہ نے بدل ڈالا اور اپنی مرضی سے کھلاڑی شامل کر دیے ۔

بابراعظم نے شرجیل، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام اسکواڈ میں شامل کیا تھا لیکن جب چیف سلیکٹر نے ٹیم کا اعلان کیا تو وہ اسکواڈ بابراعظم کے ساتھ مشاور ت سے بنائے گئے اسکواڈ سے مختلف تھا ۔

رمیز راجہ نے بابراعظم کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ میں تبدیلیاں کیں، انہوں نے شرجیل ، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام اسکواڈ سے نکالتے ہوئے ان کی جگہ آصف علی ، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب کا نام شامل کر دیا

۔رمیز راجہ کی جانب سے بنائے گئے اسکواڈ پر بابراعظم ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شکوہ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے ۔رمیز راجہ نے بابراعظم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بہترین اسکواڈ بنا کر دیا ہے ۔رمیز راجہ کا کہناتھا کہ تینوں کھلاڑیوں کی ایک سال سے کوئی پرفارمنس نہیں۔

درحقیقت جو اسکواڈ بابراعظم نے چیف سلیکٹر اور رمیز راجہ سے مشاورت کے بعد منتخب کیا تھا جب اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو وہ اس سے مختلف تھا جس پر بابراعظم ناخوش نظر آئے ۔