دوپہر میں کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں۔فائل فوٹو
دوپہر میں کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں۔فائل فوٹو

سندھ اورکراچی میں آج رات سے پھر بارش کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات نے سندھ  اورکراچی میں آج رات سے 11 ستمبر تک تیز ہواؤں او گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں موجود ہوا کا کم دباؤ مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، اس سسٹم کے زیرِاثر سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ تھر پارکر اورعمرکوٹ میں آج سے 11 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق میر پور خاص، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بھی 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔کراچی میں آج رات سے 11 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ حیدر آباد، شہید بینظیر آباد اور جامشورو میں بھی 11 ستمبر تک بارش ہو سکتی ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد اور شکار پور میں 9 سے 11 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے۔