نیو یارک:بھارتی کھرب پتی کاروباری شخصیت کی دولت میں گذشتہ جمعہ کو تین ارب ،70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امبانی نے شفاف توانائی کے اہداف میں اضافہ کیا جس پران کی فلیک شپ کمپنی کے حصص میں ایک ہی دن میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوم برگ ارب پتی انڈیکس کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی دولت اب 92.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ امبانی دولت کے اعتبار سے ارب پتی فرانکوئس بیٹنکورٹ مائرز آف لوریل کے قریب پہنچ گئے ہیں جن کی دولت 92.9 ارب ڈالر ہے۔ اب دونوں کے درمیان کم فرق رہ گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ دونوں جلد ہی 100 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے والے عالمی کھرب پتی کلب میں شامل ہوجائیں گے۔
امبانی کی جست ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص میں اضافے کی وجہ سے ہوئی جب انہوں نے کہا کہ کمپنی "جارحانہ طور پر” سستی گرین ہائیڈروجن کی پیداوار جاری رکھے گی۔
امبانی کی سلطنت کا ٹیلی کمیونیکیشن یونٹ اپنے کاروبار میں دھوم مچانے کے لیے بدنام ہے۔ ان کی کمپنی ہندوستانی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی بن گئی ہے اس نے فیس بک سمیت سرمایہ کاروں کے تعاون سے اپنے ڈیجیٹل آپریشنز پر25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔