اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 83افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار 413ہو گئی جبکہ تین ہزار902نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسزکی شرح 6.44 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 40 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 980، پنجاب میں چار لاکھ چھ ہزار 960، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 550، بلوچستان میں 32 ہزار 456، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار30 ،خیبرپختونخوا پانچ ہزار 155، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔