تقریب میں ادیامان کے گورنر اور میئر نے بھی شرکت کی۔فائل فوٹو
تقریب میں ادیامان کے گورنر اور میئر نے بھی شرکت کی۔فائل فوٹو

ترکی میں دو جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی

انقرہ:ترکی میں حال ہی میں ایک نادر نوعیت کی شادی کی تقریب دیکھنے میں آئی جہاں دو جڑواں بھائی ایک ہی روز دو جڑواں بہنوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ترک اخبارکے مطابق شادی کی یہ انوکھی تقریب ادیامان صوبے میں منعقد ہوئی۔ویب سائٹ کے مطابق دونوں جڑواں بھائی ابو ذر اور جفاری ہیں اوران کی شادی دو جڑواں بہنوں نورگل اور نورسل سے ہوئی۔تقریب میں ادیامان کے گورنر اور میئر نے بھی شرکت کی۔

https://youtu.be/RLteoo7wxV0

دونوں دولہا بھائیوں کے والد کا کہنا تھا کہ دونوں گھرانوں کی ملاقات خاندان کے ذریعے ہوئی اور ہمیں اپنے دو جڑواں بیٹوں کے لیے دو جڑواں بہنیں مل گئیں، یہ سب نصیب کی بات ہے۔