عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

ایون فیلڈ ریفرنس۔ مریم نواز کے وکیل نے پیروی سے معذرت کرلی

اسلام ٓٓباد:مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی پیروی معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نوازاورکیپٹن صفدر کی اپیلوں پرکیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، مریم نوازاورکیپٹن صفدرکے وکیل امجد پرویزنے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر عدالت میں پیش ہوئے، لیکن ان کے وکیل امجد پرویزعدالت میں پیش نہ ہوئے۔

مریم نواز نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میرے وکیل امجد پرویز کووڈ کی وجہ سے بیمار ہیں اورانہوں نے دو روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کرلی ہے، میں ایک اور پٹیشن فائل کرنا چاہتی ہوں، میری اپیل سننے سے پہلے میرٹ کی بجائے اس پٹیشن کو سنا جائے، میں کچھ حقائق ایک اور پٹیشن کے ذریعے سامنا لانا چاہتی ہوں، مجھے وکیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے،عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔