سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو

جسٹس عائشہ ملک کی ممکنہ ترقی کیخلاف وکلا کا احتجاج

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ  ملک کی سپریم کورٹ میں ترقی کے خلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے خلاف وکلا کی تحریک کے بعد ایسا دوسری بار ہو رہا ہے کہ وکلا کسی نکتے پر متحد ہو کرعدالتی بائیکاٹ کر رہے ہیں ، وکلا برادری نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میں سینئر ترین جج مقررکیا جائے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور جسٹس عائشہ کی بطور سپریم کورٹ جج ممکنہ تعیناتی کے خلاف احتجاج کیا ، پولیس کی جانب سے ہائیکورٹ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔پولیس نے عدالت کے مرکزی دروازے سے لوگوں کے داخلے پر بھی پابندی لگا دی۔

ادھر  ہڑتال کے باوجود وکلا کنونشن آج شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں ہوگا۔

نجی ٹی وی نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر صلاح الدین کا کہنا ہے اس میں شک نہیں کہ جسٹس عائشہ ایک قابل جج ہیں مگرایک جج جو سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہے اس کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کرنا عدالتی فیصلوں کی روح کے خلاف ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد آج دوپہر اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پرغورکیا جا ئے گا۔