اسلام آباد:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 84افراد انتقال کرگئے جبکہ چار ہزار62 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسزکی شرح 6.43 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار497ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار73 ،خیبرپختونخوا پانچ ہزار175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اورآزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسزکی تعدادچار لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، پنجاب میں چار لاکھ8 ہزار758، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840، بلوچستان میں 32 ہزار 480، آزاد کشمیر میں 33 ہزار37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109ہو گئی ہے۔