2001 میں امریکہ نے اتحادی ممالک کے ہمراہ افغانستان پر حملہ کرکے طالبان کی حکومت ختم کی تھی۔فائل فوٹو
2001 میں امریکہ نے اتحادی ممالک کے ہمراہ افغانستان پر حملہ کرکے طالبان کی حکومت ختم کی تھی۔فائل فوٹو

تاریخ کا سبق۔سانحہ نائن الیون کے روزافغان حکومت کا حلف اٹھانے کا اعلان

کابل:نئی افغان حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی افغان حکومت نے 11 ستمبر کو حلف اٹھانے کا اعلان کیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئی حکومت کی حلف برداری تقریب 11 ستمبرکو ہوگی۔

9/11 حملوں کو رواں سال 11 ستمبرکو 20 سال مکمل ہوجائیں گے،2001 میں امریکی حکومت نے اتحادی ممالک کے ہمراہ افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد طالبان کی حکومت ختم ہوگئی تھی تاہم طالبان نے ٹھیک اسی دن حلف برداری کی تقریب کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا تھا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جبکہ ملا عبدالغنی برادراورملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔