پاکستان کی جانب سے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے سلسلے میں پاک فضائیہ کاسی130 طیارہ امداد لے کرافغان دارالحکومت پہنچ گیا۔پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے حامد کرزئی ائیر پورٹ پرامدادی سامان وصول کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سی ون 30 طیارے کے ذریعے بھیجی گئی امداد میں 10 ٹن آٹا ، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات شامل ہیں جبکہ منصور احمد نے بتایا کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے، ہم 26 میٹرک ٹن امدادی اشیاءدیں گے، دنیا مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کرے۔
Received today at Kabul airport first C-130 of PAF carrying relief goods in food & medicines out of 36 MT package & delivered to Afghan Public Health @SMQureshiPTI @fawadchaudhry @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @PakinAfg pic.twitter.com/wsYmJY4Um3
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) September 9, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ افغانستان کوانسانی بنیادوں پر فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھجوائی جائے گی، امدادی سامان لے کر تین سی 130 طیارے افغانستان جا رہے ہیں۔ حکومت موجودہ مشکل صورتحال میں افغان بھائیوں کی امداد جاری رکھے گی، عالمی برادری بحران میں افغانستان کی انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے کردار ادا کرے۔