راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنزنے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل (ڈ ی جی)انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آئی)کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،خطے کی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پربات چیت ہوئی ہے جبکہ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹرنے موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی اورافغانستان سے انخلا کے کامیاب آپریشن میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔سی آئی اے ڈائریکٹرنے علاقائی استحکام کے لیے کی جانے والی پاکستان کی کوششوں کوبھی سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجودہ کا اس موقع پرکہنا تھا پاکستان خطے میں امن اورافغان عوام کے مستقبل کے لیے بین الاقوامی تمام شراکت داروں سے تعاون جاری رکھے گا۔ ڈائریکٹر سی آئی اے کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کے کامیاب انخلامیں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔