حقانی خاندان کو ابھی تک ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
حقانی خاندان کو ابھی تک ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

حقانی خاندان کے افراد کو بلیک لسٹ کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔طالبان

کابل۔افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ کا حقانی خاندان کے افراد کو بلیک لسٹ کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

افغان طالبان رہنما نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حقانی خاندان کو ابھی تک ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جبکہ حقانی خاندان بھی اسلامی امارات کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقانی خاندان کی کوئی علیحدہ شناخت یا تنظیم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام طالبان حکام کو امریکی اوراقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ اب بھی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ دوحہ معاہدے میں طالبان رہنماؤں کے نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔