پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ128کے صدر عارف قریشی اورالیکشن سیل انچارج اور سب ڈویژن ناظم آباد زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین سید عمران شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

ٹرائنگولر فٹبال سیریز۔خلیق میموریل فٹبال کلب اور شاہ ٖ فیصل یوتھ کل مد مقابل ہوں گے

کراچی۔شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کے زیر اہتمام ٹرائنگولر فٹبال سیریز کے سلسلے میں تیسرا میچ خلیق میموریل فٹبال کلب اور شاہ ٖ فیصل یوتھ کے درمیان کل بروز جمعہ شام 5:30 ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ  ناظم آباد نمبر4 پر کھیلا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ128کے صدر عارف قریشی اورالیکشن سیل انچارج اور سب ڈویژن ناظم آباد زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین سید عمران شاہ مہمان خصوصی ہوں گے،اس موقع پر دونوں ٹیموں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا جائے گا،شاہ فیصل فٹبال کلب کے صدر لالہ اورنگ زیب مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔