کراچی میں گزشتہ رات سے اب تک ہونے والی بارش کے اعدادوشمار محکمہ موسمیات نے جاری کر دئیے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اورنگی ٹاون میں 37,ناظم آباد 32، مسرور بیس 17، کیماڑی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
یونیورسٹی روڈ 7.8,گلشن حدید 4 ،جناح ٹرمینل 2.8،پی اے ایف فیصل بیس میں 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر میں سب سے کم بارش اولڈ ائیرپورٹ پر 1.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔