کابل:افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں انہوںنے کہا انہیں ٹی 20ورلڈ کپ کیلیے ٹیم کی سلیکشن پرتحفظات تھے۔ ان کا موقف ہے کہ ٹیم کی سلیکشن پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔راشد خان نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی سلیکشن میں میری شمولیت میرا حق ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ نے جس ٹیم کا اعلان کیا اس کیلیے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔نہوں نے کہا میں فغان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ابھی مستعفی ہو رہا ہوں۔ افغانستان کیلیے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ قابل فخر رہے گا۔