مریض کے مطابق یہ فون اس کے معدے میں چار دن سے موجود تھا۔فائل فوٹو
مریض کے مطابق یہ فون اس کے معدے میں چار دن سے موجود تھا۔فائل فوٹو

قیدی کے پیٹ سے چار روز بعد موبائل فون نکال لیا گیا

کوسوو کے ایک سرجن نے ملک کی جیل میں مقید ایک قیدی کے پیٹ سے چار دن پہلے نگلا جانے والے فون کامیابی سے نکال لیا ۔

اطلاعات کے مطابق 33 سالہ قیدی کومعدے کے امراض کے ہسپتال میں درد کی شکایت پر داخل کر وایا گیا تھا۔

تحقیقات پر معلوم ہوا کہ اس شخص نے ایک چھوٹا فون جیل حکام سے چھپانے کے لیے نگل لیا تھا جسے ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد کامیابی سے نکال لیا۔

سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے ابلاغی اداروں کو بتایا کہ ہم نے اینڈوسکوپی کے ذریعے سے اس کے معدے میں تین حصوں میں پڑے ہوئے فون کو کامیابی سے نکال لیا ہے۔

 یاد رہے مریض کے مطابق یہ فون اس کے معدے میں چار دن سے موجود تھا۔