مانچسٹر: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کورونا کیسزکی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں آج سے شروع ہونا تھا لیکن بھارتی ٹیم میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔
دو روز قبل بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر اسپورٹ اسٹاف ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے جب کہ گزشتہ روز بھارتی ٹیم کے مزید ایک اسپورٹ اسٹاف کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ: "بی سی سی آئی کے ساتھ جاری بات چیت کے بعد ، ای سی بی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں آج سے شروع ہونے والا پانچواں ٹیسٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔”