کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے پورٹ پر پھنسی پرانی گاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیزکرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل بینچ نے پرانی درآمد شدہ گاڑی کو ریلیز کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جو گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں انہیں ڈیوٹی، ٹیکس کے بعد ریلیز کردیا جائے۔
واضح رہے کہ اس کیس میں پہلے بینچ نے ایس آر او 833 کے تحت پرانی گاڑیاں ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا۔ نئے بینچ نے دوسرے بینچ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔ چیف جسٹس نے اس معاملے پر خصوصی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔