ڈائریکٹر ایجوکیشن افغانستان مولوی داؤد حقانی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کی خواتین نے مظاہرہ اور جلسہ کرنے کی اجازت مانگی تھی، ہم نے تمام قانونی مراحل طے کرنے کے بعد خواتین کو مظاہرے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے کابل میں مولوی داؤد حقانی کا کہنا تھاکہ ان خواتین کے پاس وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ محکموں کا اجازت نامہ ہے۔مولوی داؤد حقانی نے کہا کہ اسلام میں سب سے زیادہ حق ماں کا ہے، ہم خواتین کو ان کے حقوق دیتے ہیں۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن افغانستان نے کہا کہ اسلام سے بےخبر لوگ امارات اسلامی پر خواتین کو حقوق نہ دینے کا بےبنیاد الزام لگاتے ہیں۔