اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا اور پروازیں معطل ہوگئیں۔فائل فوٹو
اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا اور پروازیں معطل ہوگئیں۔فائل فوٹو

دہلی میں بارش کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بڑے پیمانے پر تباہی

بھارت کے دارالحکومت میں صبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے 46 برسوں کا مون سون بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا،اس مون سون سیزن میں کل 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو1975 کے بعد سب سے زیادہ بارش کا ایک ریکارڈ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔دارالحکومت کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ اندرا گاندھی ایئرپورٹ کا رن وے بھی پانی میں ڈوب گیا اور پروازیں معطل ہوگئیں۔

https://twitter.com/scribe_prashant/status/1436621032480067586?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1436621032480067586%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F12-Sep-2021%2F1339660

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔شہر کا ایک بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا جب کہ ذرائع آمد و رفت مفقود ہوکر رہ گئے ہیں۔ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔ میونسپل اداروں اور ہسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بارشوں کا پانی مرکزی شاہراہوں اورانڈر پاسز میں جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور لوگ پیدل اپنے گھروں کو جانے پر مجبور ہوگئے۔ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے ہورڈنگزگرگئے جس کے باعث 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔نئی دہلی کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ریکارڈ توڑ بارش ہونے کے باوجود ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔ درجن بھر شہری مختلف واقعات میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔