ایتھنز:پاکستانی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے فائنل اپنے نام کرلیا ۔
انعام بٹ نے فائنل میچ میں آذربائیجان کے پہلوان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا،ا س سے قبل انہوں نے سیمی فائنل مقابلے میں یوکرائن کے پہلوان کو تین ،ایک سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں انعام بٹ نے رومانیہ کے ریسلر کو تین ،صفر سے شکست دی تھی۔دوسری جانب پاکستان کے دوسرے ریسلر زمان انورکو آذربائیجان کے ریسلر کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست ہوئی تاہم انہوں نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے انعام بٹ اٹلی میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ میں اپنے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہے تھے اورانہوں نے چوتھی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔